17 اگست 2010 - 19:30

یوروگوئے کے صدر نے تہران اعلامئے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدترین روش ہے۔

یوروگوئے کےصدرخوزے روبرتو موخیکا کاردانو (José Alberto Mujica Cordano) نے مونٹے ویڈیو میں ایرانی ماحولیات کے شعبے کے سربراہ  محمد جواد محمدی زادہ سے ملاقات میں کہا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک تہران اعلاميے کی حمایت کرتےہیں۔انہوں نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدترین روش ہے۔ اس ملاقات میں محمد جواد محمدی زادہ نے صدرخوزہ موخیکا کو ایران کے دورے کی سرکاری دعوت دی۔یوروگوئے کے صدر نے ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہرکی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/110

بشکریہ از ریڈیو تہران